مندرجات کا رخ کریں

قریش پور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قریش پور پاکستان ٹیلی وژن سے وابستہ دانشور اور شاعر تھے جس نے پروگرام "کسوٹی" کے میزبان کے طور پر شہرت پائی۔

حالات زندگی

[ترمیم]

ذوالقرنین قریشی 1932ء کو پیدا ہوئے قریش پور پاکستان ٹیلی ویژن سے ایک طویل عرصے تک وابستہ رہے اور پی ٹی وی کے لیے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ قریش پور مشہور ناول نگار اور کالم نگار بھی تھے۔ قریش پور نے 1970ء کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور پروگرام کسوٹی سے مقبولیت حاصل کی۔ کسوٹی کا شمار پی ٹی وی کے بہترین معلوماتی پروگراموں میں کیا جاتا تھا۔ کسوٹی ایک ایسا علمی، ادبی اور تہذیبی پروگرام بن کر سامنے آیا جس کے روح رواں عبید اللہ بیگ، قریش پور اور افتخار عارف تھے۔ بیس سوالوں کے دائرے میں عبید اللہ بیگ، قریش پور اور افتخار عارف سوال کرنے والے کو یوں گھیرتے کہ دیکھنے والوں کو لطف آ جاتا۔ قریش پور نے ٹی وی کمپیئرنگ کو منفرد اسلوب دیا، ان کی میڈیا اور ادب کے شعبوں میں خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

وفات

[ترمیم]

قریش پور طویل علالت کے بعد 5 اگست 2013ء کو کراچی میں انتقال کر گئے۔